تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بینائی سے محروم سعودی بچے نے کمپیوٹر میں مہارت حاصل کرلی

ریاض : سعودی عرب کے 12 سالہ نایبنا بچے نے کمپیوٹر اور اسمارٹ ڈیوائسز میں مہارت کرنے کے ساتھ قرآن کریم حفظ کرنے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بینائی سے محروم بچے نے اپنے بلند حوصلے اور مسلسل محنت کے باعث کمپیوٹر اور اسمارٹ دیوائسز کی ٹیکنالوجی میں تربیت لینے کے ساتھ ساتھ ونڈوز اور میکنٹوش سسٹمز میں بھی مہارت حاصل کرلی ہے۔

پیدائشی طور پر بینائی کی نعمت سے محروم بارہ سالہ سعودی شہری کہنا تھا کہ ’میری معذوری کبھی کامیابی کی راہوں میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، کیوں کہ میں ہر مشکل کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں، اس لیے جدید پروگرامنگ لیگنویج سیکھنے کا بھی خواہاں ہوں۔

سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مازن الحربی نامی نابینا بچہ مستبل میں کمپیوٹر یا انگریزی کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواہاں ہے، مازن کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے جذبے کو دیکھتے ہوئے اس کے بھائی اور دیگر عزیز ع اقارب اس کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔

عربی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 12 سالہ سعودی شہری کے والد کا کہنا تھا کہ ’ہمارا بیٹا قدرتی طور پر نابینا ہے، جس کے باعث اہل خانہ اس کے مستقبل کے حوالے سے کافی پریشان تھے، لیکن مازن نے 12 برس کی عمر میں کمپیوٹر اور اسمارٹ ڈیوائسز میں مہارت حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کردیا ہے‘۔

مازن کے والد ابراہیم الحربی کا کہنا تھا کہ ’اسمارٹ ڈیوائسز کی تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مازن نے قرآن پاک حفظ کرنے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے‘۔

ابراہیم الحربی نے کہا کہ ہمارے بیٹے کو بینائی سے محروم افراد کی سوسائٹی بریدہ کا بھی بھرور تعاون حاصل ہے، انہوں نے ہی مازن کو اسمارٹ ڈیوائسز کی تربیت دی ہے۔

نابینا سعودی بچے کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ’مازن کی صلاحیتوں اور حوصلے کو دیکھتے ہوئے جامعہ القصیم کے سربراہ نے بینائی سے محروم کے استعمال کرنے والا موبائل بھی مازن کو تحفے میں دیا ہے۔ مازن اپنی مہارت سے عزیز و اقارب کے کمپیوٹر گھر میں ٹھیک کردیتا ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -