امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی سوئٹزر لینڈ سے واشنگٹن روانگی میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی، انٹونی بلنکن کے طیارے میں خرابی کے سبب ان کی سوئٹزر لینڈ سے واشنگٹن روانگی تاخیر کا شکار ہوئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن روانگی کے لیے ڈیووس سے زیوریخ پہنچے تھے۔ جہاں ان کے بوئنگ طیارے میں تکنیکی خرابی کا انکشاف ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں خرابی پر بلنکن کو دوسرے طیارے کا انتظار کرنا پڑا، بلنکن کے ساتھ دیگر امریکی عہدیداروں کو کمرشل پروازوں سے واپسی کے لئے کہا گیا۔
حوثی گروپ کا بحیرہ احمر میں حملے جاری رکھنے کا اعلان
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ پہنچے تھے، تاہم اب ایک دوسرا چھوٹا سرکاری طیارہ برسلز سے زیوریخ بھیجا جارہا ہے۔