منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

امریکا میں برفانی طوفان، 153 سالہ پرانا اخبار تاریخ میں پہلی بار شائع نہ ہو سکا!

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (26 فروری 2026): امریکا میں برفیلے طوفان نے نہ صرف معمولات زندگی درہم برہم کیے بلکہ 153 سال میں پہلی بار اخبار کی اشاعت رکوا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شمال مشرقی حصہ میں آئے شدید برفیلے طوفان ’نارایسٹر‘ نے معمولات زندگی کو پوری طرح درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ تیز ہواؤں اور ریکارڈ برف باری کے سبب ایئرپورٹس پر رَن وے بند کرنے پڑے اور ہزاروں پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اتنا ہی نہیں، لاکھوں گھروں کی بجلی بھی اس برفیلے طوفان کی وجہ سے گل ہو گئیں۔ کئی علاقوں میں دو سے ڈھائی فٹ تک برف باری ہو چکی ہے۔ حالات خراب ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کو کئی علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا۔

امریکا میں برفانی طوفان سے ہونے والے حالات اس قدر سنگین ہو چکے ہیں کہ 153 سال سے شائع ہونے والا مشہور اخبار ’’دی ہوسٹن گلوب‘‘ تاریخ میں پہلی بار اپنا پرنٹ ایڈیشن شائع نہ کر سکا۔

شدید برفباری نے راستے ایسے بند کر دیے کہ ملازمین اس کی وجہ سے پرنٹنگ پریس نہیں پہنچ پائے اور اخبار پریس میں نہ جا سکا۔

امریکا میں برفانی طوفان اور ’بم سائیکلون‘ کا الرٹ جاری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں