ایرانی وزارت دفاع نے امریکا کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے سنگین نتائج سے متنبہ کر دیا۔
وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کافیصلہ کن جواب دینےمیں دیر نہیں کرے گا، ٹرمپ کی آبنائے ہرمز یا بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت کی کوشش ناکام ہوگی اور نتیجہ صرف امریکا کی مزید شکست کی صورت میں نکلے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مداخلت سے بحران میں اضافہ اور عالمی توانائی کی سیکیورٹی خطرےمیں ہو گی، ٹرمپ پالیسیاں اور نیتن یاہو حکومت سے گٹھ جوڑ امریکا کو مزید ناکامیوں کے دلدل میں دھکیلے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے قریب آنے والے جہاز فوری تباہ کر دیے جائیں گے۔
امریکا نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی۔ امریکی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی یقینی بنائی جار ہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستانی وقت کے مطابق آج 7بجے ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ سمندرکی تہہ میں پڑی ہےاور مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ایران کے 158 جہاز ڈبو دیئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف بھی سخت کارروائی جاری ہے بحری راستوں سے امریکا آنے والی 98فیصدمنشیات روک دی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


