امریکی جوائنٹ چیفس چیئرمین جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف آپریشن عارضی طور پر بند کیے ہیں۔
وزیر جنگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران کیخلاف کسی بھی کارروائی کیلئے امریکی فوج تیار ہے آبنائے ہرمز کا گھیراؤ تمام ممالک کے جہازوں پر لاگو ہے آبنائے ہرمز سے کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی پورٹس جانے اور آنے والے تمام جہازوں پر پابندی عائد ہے ناکہ بندی تمام جہازوں پر لاگو ہوتی ہے چاہے وہ کسی بھی ملک کے ہوں۔
امریکی جوائنٹ چیفس چیئرمین نے کہا کہ ناکہ بندی کا مقصد ایران کی تیل کی ترسیل روکنا ہے ناکہ بندی کی وجہ سےایرانی برآمد رک گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


