ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

آن لائن بیٹنگ کی سینکڑوں سائٹس بلاک کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی حکومت کی جانب سے آن لائن بیٹنگ اور جُوئے سے متعلق 242 غیرقانونی سائٹس کو بلاک کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آن لائن گیمنگ قانون کے منظور ہونے کے بعد سے قانون کے موثر نفاذ میں اضافے کے تحت اب تک سٹے بازی اور جُوئے سے متعلق جملہ 7 ہزار 800 غیر قانونی سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ برس پاکستان میں بھی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس کو بلاک کردیا تھا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں جوئے اور شرط لگانے سے متعلق متعدد ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کو بلاک کیا ہے۔

گروک اے آئی نے صارفین پر بڑی پابندی عائد کردی

کابینہ ڈویژن کے انچارج وزی کا کہنا تھا کہ اب تک جوئے سے متعلقہ 184 ویب سائٹس اور ایپس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں