جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کمپنی کی غلطی، صارفین بٹ کوائن کے مالک بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی کی نجی کمپنی نے غلطی سے صارفین کے اکاؤنٹ میں بٹ کوائن منتقل کردیے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرپٹو کرنسی کا کام کرنے والی کمپنی بلاکفی نے غلطی سے لاکھوں صارفین کو کروڑوں روپے مالیت کے بٹ کوائنز ٹرانسفر کردیے۔

کمپنی نے نقصان اور صارفین کے اکاؤنٹ میں بٹ کوائن منتقل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’تشہیری مہم کے دوران صارفین کو  رقم غلطی سے ڈالرز کے بجائے بٹ کوائن میں کردی گئی‘۔

- Advertisement -

کمپنی نے ایک صارف کے اکاؤنٹ میں 700 ڈالرز بھیجنے کے بجائے اتنے ہی بٹ کوائنز بھیجے۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک کمی کیوں ہوئی؟

کمپنی کے مطابق بٹ کوائن کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں مگر بیشتر صارفین اپنے اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی نکال چکے ہیں، جس کا نقصان ادارے کو ہوا۔

بلاکفی کی اس غلطی سے امریکا میں گھر بیٹھے کوئی سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے وابستہ نوجوان لکھ پتی ہوگئے۔

یاد رہے کہ امریکا کی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک نے گزشتہ دنوں بٹ کوائن کی تیاری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لین دین بند کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 62 لاکھ پاکستانی روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک بٹ کوائن کی قیمت 82 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں