تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی طلبہ نے نکی ہیلی کو قاتل قرار دے دیا

ہیوسٹن : اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کے خلاف امریکی طلبہ نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ نکی تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، تم نسل کشی کی ذمہ دار ہو۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی ہیوسٹن یونیورسٹی میں امریکی سفیر نکی ہیلی اسٹیج پر تقریر کرنے کے لیے پہنچی تو طلبہ کی جانب سے ان کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

امریکی سفیر نے طلبہ کو خاموش کرانے کی کوشش کی جس پر طلبہ وطالبات نے ہم آواز ہوکر نعرے بازی شروع کردی جس سے پورا آڈیٹوریم گونج اٹھا۔

یونیورسٹی کے طلبہ نے نکی ہیلی کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہیں اور تم نے فلسطینیوں کے قتل عام پردستخط کیے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نکی ہیلی اقوام متحدہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم پرپردہ ڈالنے کی پوری کوشش کرتی رہتی ہے۔

یونیورسٹی کے طلبہ نے فلسطینی پرچم بھی نکال کر لہرایا اور احتجاج کرنے والے طلبہ احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد آڈیٹوریم سے واک آؤٹ کرگئے۔

فلسطین: اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے امدادی کشتی تباہ کردی

خیال رہے کہ گزشتہ روز فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے معصوم اور نہتے فلسطینیوں کے لیے بھیجی گئی امدادی کشتی کو حملہ کرکے مکمل طور تباہ کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے تھے اور اس معاملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں جب فلسطینی سفیر ریاض منصورنے تقریر شروع کی تو امریکی سفیر نکی ہیلی اٹھ کرواک آؤٹ کرگئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -