پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

خونخوار چیتے کا شہریوں پر حملہ : پولیس اہلکار زخمی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک چیتا صبح صبح ایک رہائشی میں علاقے میں دیکھا گیا جو کھڑکیوں سے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

گلیوں اور سڑکوں میں چیتے کی چہل قدمی سے شہری خوف زدہ ہوگئے اور سب نے اپنے دروازے بند کرلیے۔ اس دوران چیتا کھڑکی اور دروازے سے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتا رہا۔

چیتے کو پکڑنے کے لیے پولیس بھیجی گئی تاہم چیتے نے پولیس ٹیم پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

پولیس اور وائلڈ لائف ادارے کے اہلکار کافی دوڑ بھاگ کے بعد بالآخر چیتے کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

یاد رہے کہ جنگلی جانوروں کا انسانی آبادیوں پر حملے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا

ہے، یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل کئی افراد بھی شیروں کا نوالہ بن چکے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خونخوار جانور اپنی غذا کی تلاش میں شہری آبادی کا رخ کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں