جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

پولیو کا مریض سیریل کلر بن گیا، قتل کی لرزہ خیز وارداتیں

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد : بھارت میں ایک کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے کیس میں گرفتار معذور سیریل کلر  نے دوران تفتیش ایسے انکشافات کیے کہ جس نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

بھارتی ریاست گجرات میں ایک کمسن لڑکی کے قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم کی تفتیش نے ایسے ہولناک حقائق سے پردہ اٹھایا جس نے پولیس حکام کو بھی چونکا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے صرف 11 دنوں کے دوران چار مختلف ریاستوں میں پانچ افراد کو قتل کیا۔

killer

گجرات پولیس نے بتایا کہ گرفتار سیریل کلر کی شناخت 29 سالہ راہول جاٹ عرف بھولو کرم ویر ایشور جاٹ کے طور پر ہوئی ہے، جو ہریانہ کا رہائشی ہے۔ ملزم نے مغربی بنگال، کرناٹک، تلنگانہ اور گجرات میں قتل کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

جرائم کی ہولناک داستان

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ برس کی عمر میں پولیو کا شکار ہونے والا راہول بائیں ٹانگ کی معذوری میں مبتلا ہے، تاہم پولیس کے مطابق اس نے اپنی جسمانی کمزوری کو بھی جرم کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا۔

سیریل کلر نے قتل کی حالیہ وارداتوں سے قبل وہ ٹرک چوری اور اسلحہ اسمگلنگ جیسے جرائم میں راجستھان، ہریانہ، اترپردیش اور اتراکھنڈ کی پولیس کو مطلوب تھا۔

India

سال 2018 اور 19 میں جودھپور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد وہ 14 نومبر کو جیل سے رہا ہوا اور اسی دن سے اس کی خونریز مہم کا آغاز ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ جودھپور جیل سے رہائی کے بعد اس نے پانچ قتل کیے۔ تازہ ترین قتل کنیا کماری ایکسپریس میں کیا گیا، تاہم اس کیس میں مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی اور تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق راہول کا طریقہ واردات ٹرینوں میں اکیلی سفر کرنے والی خواتین کو نشانہ بنانا تھا۔
اس نے پہلی واردات 14 نومبر کو گجرات کے اُدواڑا اسٹیشن کے قریب کی جہاں اس نے ایک 19 سالہ لڑکی کو آموں کے باغ میں گھسیٹ کر قتل کیا۔

ملزم نے دیگر وارداتوں میں مہاراشٹر کے سولاپور اسٹیشن پر ایک خاتون کو قتل کیا۔ ہاوڑہ کے قریب کیتر ایکسپریس میں ایک بزرگ مسافر کوموت کےت گھاٹ اتارا۔

murder

اس کے علاوہ کرناٹک میں ایک مسافر اور کنیا کماری ایکسپریس میں ایک خاتون کی جان لی جبکہ تلنگانہ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک تیلگو خاتون کا بہیمانہ طریقے سے قتل کیا۔

علاقہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کیا اور اعلیٰ افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ریلوے سکیورٹی فورس کے تعاون سے متعدد اسٹیشنز پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ بالآخر سیریل کلر کو ایک ٹرین سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے دو ڈی ایس پیز اور پانچ پولیس انسپکٹرز پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں