تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

خونخوار چیتے کا گھر پر ہولناک حملہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

نئی دہلی: بھارت میں خونخوار چیتے نے گھر میں گھس کر حملہ کردیا اور شکار کو منہ میں دبوچ کر لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں چیتا رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوا اور موقع دیکھ کر ایک پالتو کتے پر حملہ کردیا، چیتے نے اپنے شکار کو سنبھنے کا موقع ہی نہیں اور منہ میں دبا کر لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ضلع تلی تال میں پیش آیا، گھر میں دو کتے موجود تھے چیتا کا حملہ دیکھ کر دوسرے کتے نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

اس خطرناک واقعے کے دوران گھر میں موجود شخص نے بھی کتے کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

خیال رہے کہ بھارت میں جنگلی جانوروں کا انسانی آبادیوں پر حملوں کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل کئی افراد بھی شیروں کا نوالہ بن چکے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ شیر اپنی غذا کی تلاش میں شہری آبادی کا رخ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -