The news is by your side.

Advertisement

ہوٹل میں خونخوار چیتے کی چہل قدمی، خوفناک ویڈیو وائرل

کیپ ٹاون : جنوبی افریقہ کے ریستوران میں چیتے کی چہل قدمی دیکھ کر صارفین کے اوسان خطا ہوگئے، خونخوار جانور کی ہوٹل میں چہل قدمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چیتا انتہائی خطرناک جنگلی جانوروں میں شمار ہوتا ہے چھوٹے جانوروں کا شکار کرتے کرتے بسا اوقات انسانوں پر حملہ کرکے لقمہ اجل بنادیتا ہے جس کے دنیا بھر میں متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن کیا آپ نے کسی خونخوار چیتے کو  ریستوران میں آرام سے گھومتے پھرتے دیکھا ہے۔

اگر نہیں تونہیں تو چلیں آپ کو جنوبی افریقہ کے ہوٹل کی ویڈیو دکھاتے ہیں جہاں چیتا ریستوران میں داخل ہونے کے بعد آرام سےپورے ریستوران میں چہل قدمی کرتا رہا اور گھومتے گھومتے وہاں پہنچ گیا جہاں لوگ بیٹھے ہوئے کھانا کھا رہے تھے۔

صارفین خونخوار جانور کو اپنےاتنا قریب دیکھ کر شدید خوف میں مبتلا ہوئے تاہم چیتے نے کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا اور بغیر کسی کو نقصان پہنچائے ریستوران سے باہر چلاگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں