پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بلومبرگ کا پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان اسمگل ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

غیر ملکی جریدے بلومبرگ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان اسمگل ہو رہے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی اسمگلنگ سے پاکستان میں معاشی بحران بڑھ رہا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد ظفر پراچہ نے بلومبرگ کو انٹرویو میں کہا کہ تاجر اور سمگلر روزانہ 5 ملین ڈالر سرحد پار سے لا رہے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کا مرکزی بینک ہر ہفتے 17 ملین ڈالر مارکیٹ میں انجیکٹ کرتا ہے، امریکا، یورپ نے طالبان حکومت کو اربوں ڈالر کی فراہمی سے انکار کیا ہے۔

ظفر پراچی نے انٹرویو میں کہا کہ بغیر کسی شک کے پاکستان سے ڈالر اسمگل کی جارہی ہے، یہ کافی منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں