تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بلیو وھیل ویڈیو گیم کا ماسٹر مائنڈ روس سے گرفتار

ماسکو: قاتل گیم بلیو وھیل کا ماسٹر مائنڈ قانون کے شکنجے میں آگیا، روس کی پولیس نے اس کی تصاویر اور شناخت جاری کردی، 22 سالہ شخص کا نام نکیتا نیارونوف ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاتل گیم بلیو وھیل کے ماسٹر مائنڈ کو روس سے گرفتار کرلیا گیا ہے، روسی پولیس کا کہنا ہے کہ نکیتا کو ایک سال قبل گرفتار کیا گیا لیکن اسے اب ظاہر کیا گیا ہے۔

روسی پولیس کے مطابق 22 سالہ ملزم نے ابھی تک اقبال جرم نہیں کیا ہے، نکیتا اپنے دفاع میں دلیل پیش کرتا ہے کہ اس نے ان لڑکیوں کی مدد کی ہے جو اس دنیا سے ناامید ہوچکی تھیں۔

نکیتا نیارونوف ماسکو کے نواحی علاقے کا رہائشی ہے اور اپنے گھر سے ہی گیم کو آپریٹ کرتا تھا، وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے رابطے کرتا اور انہیں خودکشی پر اکساتا اور وہ آخرکار اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے۔

نکیتا 40 کم عمر لڑکیوں کو ٹارگٹ کرچکا ہے، پولیس کے مطابق اگر ملزم نے اقبال جرم کرلیا تو اسے چھ سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے بلیو وھیل گیم 50 دنوں پر مشتمل تھا، گیم کھیلنے والوں کو مختلف ٹاسک دئیے جاتے تھے، جن میں ہارر موویز دیکھنا، سنسان جگہ پر جانا اور آخری ٹاسک عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا ہوتا تھا۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل دبئی میں رہائش پذیر دو فلپائنی طلبا نے بھی قاتل گیم کا ٹاسک پورا کرنے کے لیے خودکشی کرلی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -