ڈھاکا (11 فروری 2026): بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے ترجمان شفیق العالم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یونس آئندہ حکومتی یا سیاسی نظام کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ڈھاکا میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کے ترجمان شفیق العالم نے ہونے والے انتخابات کو ملک کے لیے اہم قرار دیا، اور کہا کہ کل ہونے والے انتخابات ملک کی آئندہ سمت کا تعین کریں گے، جس میں 9 لاکھ سیکیورٹی اہلکار الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان شفیق العالم نے کہا ڈاکٹر یونس آئندہ حکومتی یا سیاسی نظام کا حصہ نہیں بنیں گے، ڈاکٹر یونس آئندہ اپنا سوشل ورک کریں گے۔
بنگلادیش میں انتخابی مہم ختم، عوام سے ووٹ دینے کی اپیل
کرکٹ کے حوالے سے سامنے آنے والے موجودہ بحران کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں پریس سیکریٹری نے کہا کہ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ سے تنازعے میں پاکستان کے کردار کو بنگالی عوام سراہتے ہیں، ہم پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں


