تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بی این پی کا لاپتہ افراد پر بل کی حمایت نہ کرنے پر حکومت چھوڑنے کا انتباہ

بی این پی رہنما اور وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم اسمبلی میں لاپتہ افراد پر بل لائیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کون ہمارے ساتھ ہے اور کون نہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ہم کسی صورت بلوچستان کے ایشوز سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اب قومی اسمبلی میں لاپتہ افراد پر بل لے کر آئیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کون ہمارے ساتھ ہے اور کون نہیں ہے، جبری گمشدگی کے اس بل کی حمایت نہ کی گئی تو پھر ہم اپنے ہر فیصلے میں آزاد ہونگے۔

ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ ہم نے سودا نہیں کرنا، ہمیں ان مراعات اور وزارتوں سےمحبت نہیں ہے، وزارتیں پہلے بھی ہمارے لیے اہم نہیں تھیں، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ لاپتا افراد کے معاملے سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹنا ہے، اگر بل پاس نہیں ہوتا تو پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے اور سینٹرل کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ حکومت میں رہنا ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو بھی کہا تھا کہ ہمارے ایشوز حل کریں لیکن ایسا نہیں ہوا، پی ٹی آئی دور میں جبری گمشدگی کا بل 2 دفعہ اسمبلی میں لائے، بل کی حمایت نہیں ہوئی تو ہم نے پی ٹی آئی حکومت چھوڑ دی، ہم نے پی ڈی ایم کے طور پر حکومت میں شمولیت اختیار کی، پہلے2 ماہ تو نیب، الیکشن قوانین اور بجٹ میں لگ گئے ہیں، اب بلوچستان پر توجہ دی جائے۔

رہنما بی این پی نے مزید کہا کہ سردار اختر مینگل نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہا کہ ہمیں وزارتیں نہیں چاہئیں، اختر جان نے کہا کہ وزارتوں کی بجائے ہمارے ایشوز حل کریں، بلوچستان کی عوام کے لیے ہماری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

Comments

- Advertisement -