جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

برطانیہ کا ٹرمپ کے ’’بورڈ آف پیس‘‘ معاہدے پر دستخط سے صاف انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ ’’بورڈ آف پیس نامی عالمی امن معاہدے پر فی الحال دستخط نہیں کرے گا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اس معاہدے میں روس کی ممکنہ شمولیت پر برطانیہ کو سنجیدہ تحفظات ہیں۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یوویٹ کوپر نے کہا کہ ہم آج اس معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں شامل نہیں ہوں گے، کیونکہ یہ ایک قانونی نوعیت کا معاہدہ ہے جو کئی وسیع اور حساس پہلوؤں کو جنم دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کسی ایسے فورم کا حصہ ہوں جو امن کی بات کر رہا ہو ۔

برطانوی وزیرِ خارجہ کے مطابق یوکرین جنگ اور دیگر عالمی تنازعات کے تناظر میں روس کا کردار انتہائی متنازع رہا ہے اور ایسے میں ماسکو کو کسی عالمی امن اقدام میں مرکزی حیثیت دینا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنازعات کے حل کے لیے نئی عالمی تنظیم ’بورڈ آف پیس‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ منصوبہ ایک مجوزہ عالمی فریم ورک ہے، جس کا مقصد مختلف بین الاقوامی تنازعات کو مذاکرات اور ثالثی کے ذریعے حل کرنا بتایا جا رہا ہے۔

اس بورڈ آف پیس منصوبے کے تحت دنیا کے بڑے ممالک کو ایک قانونی معاہدے کے ذریعے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ بعض ممالک اس معاہدے پر دستخط کے لیے آمادگی ظاہر کر رہے ہیں، لیکن برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ مزید تفصیلات قانونی نکات اور روس کے کردار پر وضاحت کے بغیر کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بن سکتا۔

فرانس نے ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کر دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں