ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

یونان کشتی حادثہ، مزید 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونےکی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

یونان کشتی حادثے میں مزید 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونےکی تصدیق کر دی گئی۔ چاروں نوجوان دوست اور تعلق سرائے عالمگیر سے تھا۔

حکام نے جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت شبیراحمد، شعیب بیگ، اسد بیگ اور مرزا مبین کے نام سے کی ہے۔ ان چاروں افراد کا تعلق سرائے عالمگیر کے گاؤں گوریاں سے تھا۔جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان دوست تھے۔

علاوہ ازیں یونان کشتی حادثے میں لاپتہ افراد میں 12 سے زیادہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

- Advertisement -

یونان حکومت کی جانب سے حادثے سے متعلق فراہم کردہ معلومات کے مطابق ڈوبنے والی کشتی 9 جون کو لیبیا کے شہر بن غازی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئی تھی اور یونان کے علاقے پلاس سے 50 ناٹیکل میل دور 14 جون کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کا مقام یونان کی حدود میں 5 کلو میٹر گہرائی والے فشنگ ایریا کے قریب ہے، کشتی کا مالک مصری ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونان کشتی حادثے میں 700 کے قریب افراد سوار تھے کشتی میں پاکستانیوں کی تعداد ساڑھے 300 تھی جو زندہ بچے ان میں پاکستانیوں کی تعداد 12 ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یونان کشتی حادثے میں اندازہ کیا جا رہا ہے کہ مزیدلوگ زندہ بچ جائیں ، 82لاشیں اب تک ریکورہوئی ہیں، فرانزک لیبارٹری اور نادرا کے ذریعے ان کی شناخت کی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اب تک پاکستان سے 281 خاندانوں نے رابطہ کیا ہے، فیملیز سے رابطے کیلئے ڈیسک قائم کردیے رابطہ ہوچکا ہے اور فیملیز کے ڈی این اے حاصل کر لئے گئے ہیں، جیسے جیسے شناخت کا عمل مکمل ہوگا، لاشیں لائی جائیں گے، اب تک197 کے قریب ڈی این اے اسیمپل حاصل کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں