ٹھٹھہ : کراچی سے شکار کیلیے جانیوالے 8 افراد کیٹی بندر کے قریب سمندر میں ڈوب گئے، جس میں ایک شخص جاں بحق تاہم چھ افراد کو بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب کیٹی بندر کے قریب سمندر میں کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق اور ایک لاپتہ ہو گیا۔
حادثے کے وقت کشتی میں آٹھ افراد سوار تھے جو آبی پرندوں کا شکار کر رہے تھے۔
مقامی ماہی گیروں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو بچا لیا اور جاں بحق شخص کی لاش نکال لی گئی، جس کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیں : گوادر کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والے 5 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں
ریسکیو حکام نے لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
گذشتہ سال کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی بلوچستان میں گوادر کے قریب ڈوب گئی تھی، جس میں 5 ماہی گیر جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


