تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پانچ سو پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ

پانچ سو پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی بحیرہ روم میں لاپتہ ہو گئی۔

دو انسانی تنظیموں کے مطابق ایک کشتی جس میں ایک نوزائیدہ بچہ اور حاملہ خواتین سمیت تقریباً 500 پناہ پناہ گزین سوار تھے وسطی بحیرہ روم میں لاپتہ ہو گئی۔

الارم فون گروپ نے جمعہ کو کہا کہ بدھ کی صبح اس کا کشتی سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اس وقت، کشتی لیبیا کی بندرگاہ بن غازی کے شمال میں 320 کلومیٹر شمال میں اور مالٹا اور اٹلی کے جنوبی جزیرے سسلی سے 400 کلومیٹر (250 میل) سے زیادہ دور اونچے سمندروں میں تھی۔

اطالوی این جی او ایمرجنسی نے کہا کہ اس کے لائف سپورٹ جہاز اور ایک اور چیرٹی جہاز اوشین وائکنگ نے 24 گھنٹے تک لاپتہ کشتی کی تلاش کی لیکن اسے کشی کا کوئی نام و نشان نہیں ملا۔

ایمرجنسی کے ایک ترجمان کے مطابق کشتی کی تلاش جاری ہے ہو سکتا ہے کہ اس میں سوار افراد کو کسی اور کشتی نے اٹھایا ہو یا وہ اپنا انجن ٹھیک کرنے میں کامیاب ہو گئے ہوں اور سسلی کی طرف سفر جاری رکھے ہوں۔

Comments

- Advertisement -