تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

بھارت میں لاشیں قبروں سے باہر آگئیں! دل دہلا دینے والا منظر

نئی دہلی : بھارت میں مون سون بارشوں نے قبرستان بھی تباہ کردئیے، رامپور کے قبرستان میں بارشوں کا پانی بھرنے سے لاشیں قبروں سے باہر آگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قبرستان حالیہ بارشوں میں تباہ حالی کا شکار ہوگئے۔

شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود انتظامیہ نے پانی کی بہتر نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا جو قبرستان میں پانی جمع ہونے کا باعث بنا۔

قبرستان میں نالوں پانی بھرنے کی وجہ سے لاشیں قبروں سے باہر آگئیں اور پانی میں تیرنے لگیں جس کے باعث علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی اور نااہلی کی اس تصویر نے ہر آنکھ کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کے بعد میونسپلٹی اہلکار قبرستان پہنچ کر موٹر کے ذریعے پانی کو باہر نکال رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -