جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

لاہور میں گھر سے 2 لڑکیوں کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر سے 2 لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہونے پر اہلِ علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ گجرپورہ کی حدود میں گھر سے 2 لڑکیوں کی لاشیں ملیں جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔ فوری طور پر لڑکیوں کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیاں گھرمیں اکیلی تھیں جب والدین واپس آئے تو لڑکیاں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ لڑکیوں کی عمریں 15اور 16 سال ہیں۔

لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کی جارہی ہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعداصل حقائق سامنےآئیں گے۔

لڑکیوں کی پرُاسرار موت پر اہلِ محلہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس نے علاقہ مکینوں سے معاملے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

موت کی حتمی وجہ سامنے آنے کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں پولیس تفتیش کو آگے بڑھائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں