The news is by your side.

ملتان: لاپتہ ہونے والے تین بچوں کی لاشیں برآمد

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تین بچوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں تھانہ مخدوم رشید کے حدود سے گزشتہ شام کو لاپتہ ہونے والے تین بچوں کو قتل کردیا گیا ہے، جن کی لاشیں تالاب سے برآمد کرلی گئی ہیں۔

    وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر ملتان، ڈی ایس پی سرکل مخدوم رشید اور ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید جاٸے وقوعہ پر پہنچ گٸے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    قتل ہونے والے بچوں کی شناخت محمد مرسلین، محمد کاشف اور محمد ارسلان کے نام سے ہوئی ہے، بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچے 09 اگست کو لاپتہ ہوئے تھے۔

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچا جائے، واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    Comments

یہ بھی پڑھیں