جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

کراچی: ملیر برہانی سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملیر برہانی سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر برہانی سوسائٹی کے ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی معلومات میں مرنے والوں کی شناخت ذیشان اور ثنا کے نام سے ہوئی ہے تاہہم ہ پڑوسیوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان ناچاقی معمول تھی۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں