جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

کراچی : ڈیفنس سی ویو کے قریب گاڑی سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈیفنس سی ویو کے قریب گاڑی سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئیں، مرد کی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی ،خاتون کی شناخت نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس سی ویو کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے بتایا کہ خاتون اورمرد کی لاشیں گاڑی کے اندر موجود تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاشیں ایک سفید پراڈو گاڑی (رجسٹریشن نمبر بی ڈی 1394) سے ملی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے، جبکہ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی شہباز ملک کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور ڈیفنس سی ویو کے بلاک 28 میں کھڑی پائی گئی۔

پولیس کے مطابق بظاہر موت کی وجہ دم گھٹنا ہو سکتی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

فرانزک ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں