The news is by your side.

Advertisement

کبیر والا میں گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد

کبیروالا: صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے ٹاؤن کبیر والا میں گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کبیر والا کے علاقے عبدالحکیم میں گھر سےتین بچوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو زہر دینے کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 9 سال کی فاطمہ، 5 سال کی دعا اور 6 سال کا عبدالرحمان شامل ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کے والد کا گزشتہ روز اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد بیوی بچوں کو چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق  اہل محلہ نے گھر میں سارا دن خاموشی پر چیک کیا تو کمرے میں بچوں کی لاشیں موجود تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشوں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، والد فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں