The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں گھر سے جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر سے ایک اور لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ میں گھر سے بیس سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے، مقتولہ کے گلے پر پھندے کےنشانات پائےگئےہیں ، شناخت بسمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

لڑکی کے والد نے پولیس کو دئیے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی کو داماد اور سسرال والوں نے مارا ہے۔

واقعے کے بعد لاش کوپوسٹ مارٹم کےلیےبھجوا دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب نے شاد باغ سے لڑکی کی لاش ملنےکے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہورمیں دو بہنوں کے قتل کا معاملہ الجھ گیا

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل لاہور کے علاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، بعد ازاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے علاقے تھانہ ترنول کی حدود سے16 سالہ لڑکی کی لاش ملی تھی، لڑکی کی لاش سنگ جانی پل کےنیچےسےملی تھی۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں