The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف کی والدہ کا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شیم اختر کا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا ، جس دن جسد خاکی آئے گا اسی دن نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیگم شمیم اخترکاجسدخاکی جمعےکولندن سےروانہ کیاجائے گا، میت نجی ایئرلائن کی پروازسے ہفتے کو لاہور پہنچے گی۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کل ڈیتھ سرٹیفیکیٹ ایشو ہو گیا تھا تاہم میت پاکستان لانے کیلئےقانونی دستاویزجاری نہیں ہو سکی، دستاویز جاری ہوتے ہی میت کوپاکستان لانے کے اقدامات ہوں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا تھا کہ بیگم شیم اختر کی نماز جنازہ شریف سٹی کےگراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس دن جسد خاکی آئے گا اسی دن نماز جنازہ ہوگا اور آبائی قبرستان میں تدفین ہوگی ، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ ،انکے دونوں بہنوئی جسد خاکی کے ہمراہ آئیں گے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جیسے ہی نماز جنازہ کا وقت طے ہوگا عوام الناس کو بتا دیا جائے گا، نواز شریف کے معالجین نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انکا علاج مکمل ہو،ہم کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں