منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

راولپنڈی میں لاپتہ 6 سالہ بچی کی لاش نالے کے قریب گڑھے سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : تھانہ مندرہ کی حدودسے لاپتہ 6 سالہ بچی کی لاش 12 گھنٹوں بعد نالے کے قریب گڑھے سے برآمد کرلی گئی ، بچی کے گلے پر نشانات موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں تھانہ مندرہ کی حدودسے لاپتہ بچی کی 12 گھنٹوں بعد لاش برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ 6سالہ بچی کی لاش نالے کے قریب گڑھے سے ملی۔

پولیس نے بچی کی لاش اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، بچی گلے پر نشانات موجود ہے، ہر پہلو کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

بچی کا پوسٹمارٹم مکمل کرکے نمونے فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کی وجہ سامنے آسکے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں