تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کی لاش سمندر سے تین روز بعد برآمد

واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو کے معروف ریسلر شاڈ گیس پیارڈ کی لاش وینس بیچ سے تین دن بعد برآمد کرلی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹار ریسلر شاڈ گیس پیارڈ کی لاش تین دن بعد سمندر سے برآمد کرلی گئی وہ اپنے بیٹے کے ساتھ وینس بیچ پر نہانے کے دوران ڈوب گئے تھے اور ان کے بچے کو ریسکیو اہلکاروں نے بچالیا تھا۔

ریسلر شاڈ گیس پیارڈ نے ڈوبنے کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو کہا کہ پہلے ان کے 10 سالہ بچے کو بچایا گیا بعد میں انہیں بچایا جائے، بے رحم موجوں سے لڑتے ہوئے اہلکاروں نے بچے کو تو بچالیا لیکن ریسلر جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کی دوپہر ڈیڑھ بجے حکام کو ریسلر کا بے جان جسم ریت کے گرد موجود ملا جسے بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا۔

Former WWE star Shad Gaspard, 39, has been missing since Sunday after being pulled into sea while swimming at California's Venice Beach with his son

گیس پیارڈ کی اہلیہ سلیانا گیس پیارڈ کو بھی اس سائٹ کے قریب کنبہ اور دوستوں کے ایک گروپ کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں دوپہر تقریباً دو بجے اس کے شوہر کی لاش ساحل سے ملا۔

غمزدہ بیوی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے شوہر کو بچانے کے لیے حکام کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا کہ وہ اورخاندان گیس پیارڈ کی محفوظ واپسی کے لیے پر امید اور دعا گو ہیں۔

A body matching the description of the missing father washed up ashore early Wednesday morning. Video footage from the scene shows authorities standing around a lifeless body on the sand early

ساتھی ریسلر اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کوفی کنگسٹن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاڈ کا خاندان کے لیے یہ کڑی آزمائش کا وقت ہے، وہ ایک اچھا انسان اور بہترین ریسلر تھا، ان کے اہلخانہ کے لیے دعاگو ہیں۔

Comments

- Advertisement -