اسکردو: سخت ترین موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اور پروفیشنل ازم کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان آرمی نے روس امریکی نژاد روسی کوہ پیما کی لاش کو تلاش کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی کوہ پیماایلکس گولڈفارب کی لاش تلاش کرلی گئی ہے، سردموسم میں پاکستان آرمی نے ایلکس گولڈکو ریسکیو کیا، سولہ جنوری کو ایلکس بروڈ پیک چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہوگئے تھے، مگر پاکستان آرمی نے صرف ایک روز کی سخت جدوجہد کے بعد ان کی لاش کو تلاش کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم
یاد رہے کہ سولہ جنوری کو نیپالی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے کے ٹو سر کرتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی، نیپالی کوہ پیماؤں کی قیادت مینگما گائل شرما کررہے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


