تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مرنے والے شخص کی لاش قبرستان پہنچ کر خاتون میں تبدیل

نئی دہلی : کرونا سے مرنے والی مہلوک نامی بھارتی شہری کی لاش قبرستان میں پہنچ کر خاتون کی لاش میں تبدیل ہوگئی جسے دیکھ کر اہل خانہ حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ علاقے جمشید پور میں واقع ایک اسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا دو افراد کی موت واقع ہوئی جس میں ایک شخص مہلوک نامی مرد تھا جب کہ دوسری خاتون تھی۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جب گھروالوں کو لاش سپرد کی گئی اور وہ مہلکوک کی تدفین کےلیے رانچی اپنے پہنچنے تو تدفین کے وقت یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مرد کی لاش کسی خاتون کی لاش میں بدل چکی ہے۔

مرد کو عورت سے یوں تبدیل ہوتا دیکھ کر رشتہ دار عزیز ع اقارب سب حیران رہ گئے، جبکہ دوسری جانب اسپتال میں موجود خاتون کے اہل خانہ کافی دیر تک خاتون کی لاش وصول کرنے کےلیے انتظار کرتے رہے جو رانچی پہنچ چکی تھی۔

اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ مہلوک نامی شخص کے اہل خانہ زبردستی اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کرکے لاش غلط لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

مقامی پولیس اسٹیشن نے واقعے کی تحقیق کی تو غلطی اسپتال انتظامیہ کی نکلی جس پر پولیس حکام نے پہلی ترجیح لاشوں کی تدفین کو دی اور اس کےلیے دونوں کے ورثا سے کسی قریبی مکان پر نعشیں تبدیل کرنے کا کہا۔

Comments

- Advertisement -