تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت آج پاکستان لائی جائے گی

اسلام آباد : سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی میت آج پاکستان لائی جائے گی، پرویز مشرف کے جسد خاکی کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ دبئی بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات اے پی ایم ایل عرفان میمن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ پرویزمشرف کے اہلخانہ اورپارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے پرویز مشرف کی میت کراچی لائی جائے گی۔

عرفان میمن کا کہنا تھا کہ آج صبح طیارہ دبئی روانہ ہوگا، میت آج شام یا رات تک کراچی پہنچ جائے گی۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات اے پی ایم ایل نے کہا کہ اسحاق ڈار، عمران خان کو مناظرے کا چیلنج نہ کریں، پرویز مشرف کے دور میں پاکستان نے سب سے زیادہ ترقی کی۔

خیال رہے دبئی میں قونصل خانے نے میت پاکستان منتقل کرنے کے لیے این اوسی جاری کر دیا ہے۔

پرویز مشرف کے جسد خاکی کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ دبئی بھیج دیا گیا ہے، ان کی میت المکتوم ایئرپورٹ سے کراچی روانہ کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پرویزمشرف کے جسد خاکی کو واپس وطن لانے کے معاملے پر کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان مشن مکمل تعاون،مدد فراہم کررہاہے، یواےای میں پاکستانی مشن مشرف خاندان کیساتھ رابطے میں ہے، پاکستان مشن مشرف خاندان کی ضروریات کا ہر طرح سے خیال رکھ رہا ہے۔

گذشتہ روز سابق صدرپرویز مشرف انتقال کر گئے تھے ، وہ امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

Comments