کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مفضل سیف الدین کی پاکستان آمد ہمارے لیے عزت و افتخار کا باعث ہے امید ہے آئندہ سال بھی وہ امن کا پیغام لے کر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین 20 جولائی کو کراچی کے دورے پر تشریف لائے اور اپنا دورہ مکمل کر کے اب وہ واپس روانہ ہوگئے۔
بوہری برادری کےروحانی پیشواسیدنامفضل سیف الدین کی روانگی کے موقع پر گورنر سندھ نے انہیں الوداع کی اور پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مفضل سیف الدین کی پاکستان آمدہمارےلئےعزت وفخرکاباعث ہے، امیدہےآپ آئندہ بھی پاکستان میں امن کاپیغام لےکرآتےرہیں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مفضل سیف الدین کی امن کیلئے دی جانےوالی تعلیمات اہمیت کی حامل ہیں۔
یاد رہے کہ بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا 20 جولائی کو رات 8 بجے کراچی پہنچے تھے، جہاں اُن کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر صوبائی وزرا نے کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ ’’آپ کا گزشتہ دورہ یادگار تھا امید ہے یہ دورہ بھی یادگار رہے گا‘‘۔