The news is by your side.

Advertisement

شوگرفیکٹری میں بوائلرپھٹنے سے سات مزدورجاں بحق

ملتان: جنوبی پنجاب کی ایک فیکٹری میں بوائلرپھٹنے کے سبب ہونے والے دھماکے میں سات مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ شورکوٹ کے علاقے میں واقع ایک شوگرمل میں پیش آیا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو شورکوٹ تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں آدھے سے زیادہ کی تعداد انتہائی نازک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سانحے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہترطبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس اورمقامی انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں