ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

نائیجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، 60 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ نائیجیریا میں شدت پسند جماعت بوکو حرام کے حملے میں 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے28 جنوری کو کیے گئے حملے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں، زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ شدت پسند بوکو حرام نے یہ دہشت گردانہ حملہ ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں کیا تھا ، اسی علاقے میں شدت پسندوں نے ایک حملے میں 8 سرکاری فوجیوں کو بھی قتل کردیا تھا۔

بین الاقوامی ادارے نے سیٹلائٹ امیجز کی مدد سے علاقے کا تجزیہ کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ علاقہ جہاں پناہ گزینوں کے لیے کیمپ قائم کیے گئے تھے ، وہاں اب کئی احاطے راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

بوکو حرام کے حملے میں حکومت کی حمایت کرنے والے جنگجو اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ رن میں قبضے کی جنگ کے لیے حکومتی فورسز اور بوکوحرام کے درمیان دو بدو جنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں حکومتی دستوں اورعسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے تقریبا 30 ہزار قریبی ملک کیمرون کی جانب پناہ کی تلاش میں جاچکے ہیں، جبکہ رواں سال ہونے والے حملوں کے بعد مزید نو ہزارافراد وہاں گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں