بول کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل اختیارنہ کرسکا

سلمان اقبال نے افسردگی کے ساتھ اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ بول نیٹ ورک کے مالکان کے ساتھ بول نیٹ ورک کی باگ ڈور سنبھالنے کے معاہدے کو حتمی شکل نہ دے سکے چونکہ اور کوئی دوسرا رستہ موجود نہ تھا لہذہ سلمان اقبال نے بول سے علیحدگی اختیار کرلی اور سلمان اقبال اب بول نیٹ ورک کی باگ ڈور نہیں سنبھالیں گے۔سلمان اقبال نے کہا کہ انھیں بہت مایوسی ہوئی ہے کہ انکی تمام تر نیک نیتی اور مخلصانہ کوششوں کے باوجود بول نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ طے نہ پا سکا۔ انھوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انھیں اے آر وائی میں خوش آمدید کہیں گے۔