The news is by your side.

Advertisement

سپریم کورٹ کا بول انتظامیہ کو ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے بول ٹی وی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ دس روز میں سابق ملازمین کو واجبات ادا کیےجائیں، دس کروڑ روپے جمع نہ کرائے گئے تو شعیب شیخ کودوبارہ جیل ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی کی سربراہی میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کےدوران چیف جسٹس نے بول انتظامیہ کو دس روز میں سابق ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دیدیا۔

عدالت نے بول کے سابق ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے دس روز میں دس کروڑ روپے جمع کرانے کا حکم دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مقررہ مدت میں رقم جمع نہ کرائی گئی تو شعیب شیخ کو دوبارہ جیل جانا پڑسکتا ہے۔

ایگزیکٹ کے وکیل نے کہا کہ دس کروڑروپے جمع کرانا ذرا مشکل ہے آپ کچھ زر ضمانت ہی رکھ لیں, جس پر چیف جسٹس نے جواب میں ریمارکس دیئے یہ آپ کیلئے کون سا مشکل کام ہے، دو ڈگریاں ہی تو فروخت کرنی ہیں۔

دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے نے شکایت کی کہ شعیب شیخ ٹرائل میں تعاون نہیں کررہے، چیف جسٹس نے کہا کہ عدم تعاون پر شعیب شیخ کی ضمانت منسوخ کردی جائے۔

علاوہ ازیں عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے مقدمات دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا، بعد ازاں کیس کی سماعت دس دن کیلئے ملتوی کردی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں