اسلام آباد: بول ٹی وی کے شریک چیئئرمین شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بول انتظامیہ کا بتانا ہے کہ شعیب شیخ کو ایف آئی اے اسلام آباد زون نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شعیب احمد شیخ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد ہے اس حوالے سے انہیں بلایا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کے خلاف اور بھی کیسز ہیں اس حوالے سے بھی تفتیش کی جانی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شعیب شیخ کو عدالت کی جانب سے بھی نوٹس موصول ہوئے تھے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
شعیب شیخ کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے اسلام آباد زون کے آفس میں منتقل کیا جائے گا۔