کراچی (12 اگست 2026): بلوچستان کے علاقے بولان میں 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دی گئی۔
سوئی گیس حکام نے بتایا کہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو سپلائی معطل ہوگئی، کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی گیس پریشر میں کمی کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گیس سپلائی جلد بحال کرنے کیلیے اقدامات جاری ہیں۔


