تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

برازیل کے بعد بولیویا کی صدر بھی کورونا وائرس میں مبتلا

لاپاز : برازیل کے بعد ایک اور لاطینی امریکی ملک بولیویا کی صدر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جینی اینز نے اپنے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں جینی اینز نے کہا کہ ” وہ قدرے بہتر ہیں اور قرنطینہ میں بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم ایک ساتھ مل کر اس (وبا) پر قابو پائیں گے۔

جینی اینز کے مطابق ٹیم کے کئی ارکان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے اپنا بھی ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا۔ میں بہتر اور خود کو مضبوط محسوس کررہی ہوں۔ میں قرنطینہ میں رہ کر کام جاری رکھے ہوئے ہوں اور ان تمام بولیوین باشندوں کی شکرگزار ہوں جو اس بحرانی صورتحال میں ہمیں طبی امداد دے رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بولیویا کی حکومت کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ صدر کے علاوہ کم از کم سات وزرا بھی اس موذی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں ملک کے وزیر صحت بھی شامل ہیں۔ جن میں سے کچھ ہسپتالوں میں جب کہ باقی گھروں میں طبی امداد لے رہے ہیں۔

یاد رہے بولیویا میں اب تک کورونا کے 44ہزار سے زائدکیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ وہاں اب تک1,638 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کورونا وائرس کو دھوکہ سمجھ کر احتیاطی تدابیر سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے برازیل کے صدر خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

برازیل کے صدر بولسونارو نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ٹی وی پر اپنے خطاب میں بولسونارو نے کہا کہ انہیں بار بار بتایا گیا کہ کورونا وائرس آبادی کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا لیکن وہ اس کو عام زکام سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کا استعمال کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ برازیل امریکہ کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے، یہاں اب تک 17 لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر جبکہ 69 ہزار سے زائد لوگ کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -