شادی زندگی بھر کیلئے نہیں ہوتی، سلمان خان -
The news is by your side.

Advertisement

شادی زندگی بھر کیلئے نہیں ہوتی، سلمان خان

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ شادی زندگی بھر کیلئے ‌نہیں ہوتی۔

بگ باس 9 کیلئے کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران اداکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس دور میں رہ رہے ہیں وہاں ساری زندگی کیلئے آپ کسی ایک کے ساتھ بندھ کر نہیں چل سکتے۔

پریس کانفرس کے دوران صحافی کی جانب سے سلمان خان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کب تک ایک سے دو ہونے کا ادارہ رکھتے ہیں تو انکا کہنا تھا کہ میں ڈبل تو “میں نے پیار کیا” میں ہی ہو گیا تھا اور اب تو سلطان کیلئے ٹرپل ہو رہا ہوں۔

سلمان خان نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ بتائیں مجھے شادی عارضی کرنی چاہیے یا مستقل؟ تو ایک صحافی کا کہنا تھا کہ وہ خان شادی نہیں کر رہے ہیں، جس پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ کوئی کہتا ہے کہ شادی کر لوں اور کوئی کہتا نہ کروں، انہیں سمجھ نہیں آتا کہ کہ لوگ شادی کیلئے قائل کرتے ہیں یا میرے حوصلے پست کرنے کی کو شش کرتے ہیں.

سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم “پریم رتن دھان پایو” میں مصروف ہیں تاہم ان کی ایک اور نئی فلم “سلطان” کے لیے بھی ٹریننگ کا آغازکر دیا ہے۔

واضح رہے اس سال سلمان خان کے رئیلٹی شوبگ باس 9کا فارمیٹ بھی ’ڈبل ٹربل‘رکھا گیا ہے۔بگ باس 11اکتوبر سے بھارتی چینل کلرز پر نشر کیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں