بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند -
The news is by your side.

Advertisement

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

ALIA BHATT POST 2

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ہالی ووڈ اور پاکستانی فلموں میں بھی کام کروں لیکن ہالی ووڈ میں کام کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ بھارتی انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے، مجھے پتہ ہے میری رفتار تھوڑی سست ہے تاہم میں نے اس حوالے سے ذہن بنا رکھا ہے۔

مزید پڑھیئے : پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں،انیل کپور

ALIA BHATT POST 3
عالیہ نے کہا کہ ہالی ووڈ میں مھجے اداکارہ جینیفرلارنس پسند ہے اور انکے کام سے متاثر ہوں اور ہالی ووڈ میں ان کی طرح کام کرنا چاہتی ہوں۔

مزید پڑھیئے:  بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے متعدد اداکار پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں، جن میں انیل کپور ،پریانکا چوپڑا، ودیا بالن اور کرینہ کپور شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں