تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بالی ووڈ اداکار انیل کپور بھی ‘مومو’ کے مداح نکلے

بالی ووڈ سپراسٹار انیل کپور اے آر وائی ڈیجیٹل کے مزاحیہ ڈرامے ‘بلبلے’ میں ‘مومو’ کا کردار ادا کرنے والی حنا دلپزیر کے مداح نکلے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور مزاحیہ ڈرامے ‘قدوسی صاحب کی بیوہ’ اور ‘بلبلے’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکارہ حنا دلپزیر کے مداح صرف عوام ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ سپر اسٹار بھی ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار انیل کپور نے پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف مزاحیہ اداکارہ حنا دلپزیر نے انہیں بہت متاثر کیا ہے، حنا دلپزیر ایک ‘آرٹ دیوا’ ہیں۔

حنا دلپزیر

انیل کپور نے کہا کہ وہ اپنی اکیڈمی کے طلبہ کو اداکاری سیکھانے کےلیے حنا دلپزیر کی اداکارانہ صلاحیتوں سے مدد لیتے ہیں، وہ بہت متاثر شخصیت کی حامل اداکارہ ہیں۔

انہوں نے حنا دلپزیر کے ساتھ دیگر پاکستانی اداکاروں ، فنکاروں اور موسیقاروں کی صلاحیتوں کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستانی میں ہنر کی کمی نہیں، اگر انہیں پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تو کوئی بھی پاکستانی فنکاروں کے مدمقابل نہیں آسکتا۔

Comments

- Advertisement -