تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’چوکیدار کی نوکری کی، چائے بسکٹ پر گزارا کیا‘

بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو کے دوران کیریئر کے دوران پیش آئے اتار چڑھاؤ سے متعلق بتادیا۔

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ دہلی میں چار سے پانچ سالوں تک بہت سے چھوٹے چھوٹے کردار نبھائے اس دوران معاشی صورت حال بہت خراب تھی جس کی وجہ سے میں نے چوکیدار کی بھی نوکری کی اور صرف چائے بسکٹ پر گزارا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2000 میں جب وہ اپنے کیریئر کے سلسلے میں ممبئی آئے تو انہیں کام ملنا شروع ہوا اور اتنے سالوں کی انتھک محنت کے بعد میں نے خود کی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔

اداکار نے کہا کہ اداکاری سے متعلق کوئی خاص قانون نافذ نہیں کیونکہ اگر آپ اچھے اداکار ہو تو آپ کی صلاحیتیں لوگوں کے سامنے ضرور آئیں گی، میں نے بھی انڈسٹری میں 8 سال گمنامی کے گزارے جس کے بعد میری صلاحیتوں کی بنا پر لوگ مجھے جاننے لگے اور اب اتنی عزت ملتی ہے کہ کبھی کبھی گھبرا جاتا ہوں۔

نوازالدین صدیقی نے بتایا ہے کہ انہیں جو کچھ کھانے کا دل کرتا ہے وہ کھاتے ہیں اور اگر ڈائٹ کی ضروت پڑ بھی جائے تو صرف رات کا کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔

اداکار نے کہا ہے کہ ڈائٹنگ کا ہرگز تعلق کسی اداکار کے کام سے نہیں ہوتا ہے اور اگر ایسا ہوتا تو میں بھی ڈائٹنگ پر ضرور توجہ دیتا لیکن ایسا نہیں ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -