The news is by your side.

Advertisement

کیرتی سنن شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی: بھارتی اداکارہ کیرتی سنن اپنی آنے والی فلم ’رابطہ‘ کی شوٹنگ کے دوران گر گئیں جس سے ان کے ٹخنے میں موچ آگئی۔

kriti-post-4

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کیرتی اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے آج کل ہنگری میں ہیں جہاں ایک ایکشن سین کے دوران وہ قلعے کی دیوار سے گر پڑیں۔ قلعے کے نیچے بچھائے گئے سیفٹی میٹ کی وجہ سے انہیں کوئی سنگین چوٹ تو نہیں آئی تاہم ان کے ٹخنے میں موچ ضرور آگئی۔

kriti-post-3

اداکارہ کو ڈاکٹروں کی جانب سے چند دن آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔

فلم ’رابطہ‘ کی ریلیز 2016 میں متوقع تھی لیکن فلم کی کاسٹنگ میں دیر ہوگئی جس کی وجہ سے اب فلم کو فروری 2017 میں ریلیز کیا جائے گا۔

kriti-post-1

فلم کے ڈائریکٹر دنیش وجان ہیں جبکہ مرکزی کردار کیرتی سنن اور سشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں۔

فلم میں ہیروئن کے کردار کے لیے عالیہ بھٹ کو لیا جارہا تھا جنہوں نے تاریخیں دستیاب نہ ہونے کے باعث انکار کردیا، اور یوں فلم کا مرکزی کردار کیرتی سنن کو مل گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں