اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

بالی ووڈ اداکارہ ’’سروین چاولہ‘‘ ہندو مذہب چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سروین چاولہ نے  ذہنی سکون حاصل کرنے کے لیے ہندو مذہب کو  خیرآباد کہتے ہوئے بدھ مت کی تعلیمات حاصل کرنی شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس مطابق سروین چاؤلہ نے بدھ مت اختیار کرلیا ہے اور انہوں نے باقاعدہ طور پر اس کی تعلیمات کی روشنی پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون کے لیے بدھ مت اختیار کیا ہے اور  اس کی تعلیمات سے کافی سیکھنے کا موقع حاصل ہورہی ہے تاہم فلم نگری میں اسی طرح کام جاری رکھوں گی۔

واضح رہے اداکارہ سروین چاؤلہ نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہم تم شبانہ‘‘ سے کیا تاہم اداکارہ کو شہرت فلم ’’ہیٹ اسٹوری 2‘‘ سے حاصل ہوئی۔ علاوہ ازیں سروین نے  پنجابی ، تامل فلموں کے علاوہ فنی سفر اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں