site
stats
انٹرٹینمںٹ

عید الفطر پر بالی ووڈ اداکاروں کی مبارک باد

ممبئی: عید الفطر کی مبارک بادوں کا سلسلہ ہر طرف سے جاری ہے، بالی ووڈ اداکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے مداحوں کے نام عید مبارک باد کے پیغام جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ اداکاروں نے بھی مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی، امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور اُس کے ساتھ عید مبارک کا پیغام دیا۔

اداکار رشی کپور نے بھی عید کے پُرمسرت موقع پر شکر ادا کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔

شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ انوکھے انداز میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب کو عید مبارک، اس پُرمسرت موقع پر بریانی اور شیر خورما بنائیں اگر آپ آج بھی فوڈ قورمہ کھائیں گے تو پھر یہ عید تو نہ ہوئی‘‘۔

بھارتی ادکارہ سونا کشی سنہا نے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا بھر میں امن و پیار کی فضاء قائم کرنے کی ضرورت ہے، عید مبارک‘‘۔

انوشکا شرما نے کہا کہ ’’عید مبارک! یہ دن اپنی کی نیکیوں اور خدا کی رحمتوں کا دن ہے،‘‘۔

بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے عید کی مبارک باد دی۔

شیلپا شیٹھی نے ’’عید مبارک، یہ دن بہت اہم ہے میری طرف سے آپ سب کو اس دن کے موقع پر بہت سارا پیار‘‘۔

سنیل شیٹھی نے کہا کہ ’’امید ہے یہ عید ہمارے لیےبہت ساری خوشیاں لے کر آئے گی، آپ اس دن کو محبتوں کے ساتھ منائیں کیونکہ یہ خوشیوں کا دن ہے‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top