تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بالی وڈ کی مشہور فیشن ڈیزائنر گھر میں مردہ پائی گئیں

ممبئی: ٹالی وڈ اور بالی وڈ کی معروف فیشن ڈیزائنر پرتھیوشا گریمیلا آج اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیشن ڈیزائنر پرتھیوشا گریمیلا اپنے حیدر آباد کے فلیٹ کے غسل خانے میں مردہ پڑی تھیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے کاربن مونوآکسائڈ کی بوتل برآمد کی ہے۔

پولیس نے فیشن ڈیزائنر کی پُراسرار موت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ پرتھیوشا گریمیلا فلیٹ میں اکیلی رہتی تھیں۔ ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو موت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ پرتھیوشا گریمیلا کئی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں تاہم تحقیقات جاری ہے۔ فیشن ڈیزائنر کی لاش کو طبعی معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پرتھیوشا نے امریکا میں فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی اور حیدرآباد سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 2013 میں اپنے نام سے ایک لیبل شروع کیا۔ انہوں نے ٹالی وڈ اور بالی وڈ میں بھی کئی مشہور شخصیات کے لیے کام کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں فنکاروں کی خودکشی کا سلسلہ اب تک نہیں تھم سکا۔ گزشتہ ماہ تین اداکارہوں نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

Comments

- Advertisement -