The news is by your side.

Advertisement

اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز کی تصاویر، مسلمان سیخ پا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور دیگر فنکاروں نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ تصویر بنوائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی تو بھارتی مسلمان اداکاروں سے سخت ناراض ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یینجمن نیتن یاہو نے بھارت کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا اس دوران انہوں نے حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار نے مودی کے مذہب پر سوالات اٹھا دیے

اسرائیلی وزیراعظم کے لیے حکومت کی جانب سے تاج محل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بالی ووڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی، نیتن یاہو نے امیتابھ بچن اُن کے صاحبزادے ابیشیک اور بہو ایشوریا رائے سے ملاقات کی۔

تقریب میں دیگر اداکاروں اور فلم سازوں سمیت پروڈیوسرز نے بھی شرکت کی اور اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بنوائیں، نیتن یاہو نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی اور اُسے بھارت اسرائیل کی ’عظیم دوستی‘ کی علامت قرار دیا۔

فلمساز کرن جوہر، امتیاز علی، رندھیر کپور، ووک اوبرائے اور سبھاش گھئی سمیت کئی بالی ووڈ اداکار شامل تھے۔

بھارتی مسلمانوں نے جب اداکاروں کی اسرائیلی وزیراعظم سے اتنی قربت دیکھی تو وہ غصے سے پھٹ پڑے اور انہوں نے مذکورہ فنکاروں کے خلاف سخت احتجاج کیا، کچھ صارفین نے آئندہ فلموں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں